23 جولائی، 2017، 3:06 PM

مصری پراسیکیوٹر جنرل کے قتل میں ملوث 28 افراد کو سزائے موت کا حکم

مصری  پراسیکیوٹر جنرل کے قتل میں ملوث 28 افراد کو سزائے موت کا حکم

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت نے سابق پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات کی بم دھماکے میں ہلاکت کے مقدمے میں 28 فراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور پندرہ مجرموں کو پچیس، پچیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے مصری الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک فوجداری عدالت نے سابق پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات کی بم دھماکے میں ہلاکت کے مقدمے میں 28 فراد کو قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا ہے اور پندرہ مجرموں کو پچیس، پچیس سال قید کی سزا سنائی ہے۔ اطلاعات کے مطابق عدالت نے جون میں مصر کے مفتیِ اعظم کو اس کیس میں ملوث مجرموں کو سزائے موت کی منظوری کے لیے سفارش بھیجی تھی۔

واضح رہے کہ مفتیِ اعظم اس سفارش کو منظور یا مسترد کرسکتے ہیں۔مفتیِ اعظم کی منظوری کے بعد فوجداری عدالت نے اس مقدمے میں ملوث پچیس مجرموں کو سزائے موت سنائی ہے۔ وہ اس سزا کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کرسکتے ہیں۔یادر ہے کہ مصر کے پراسیکیوٹر جنرل ہشام برکات قاہرہ میں 29 جون 2015ء کو ایک کار بم دھماکے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

News ID 1874065

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha